ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور ماہرِ تعلیم، فلسفی اور جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس ڈاکٹر منظور احمد پیر کے روز طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر منظور احمد کا تعلیمی سفر اور خدمات نہایت وسیع تھیں۔ وہ نہ صرف جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین رہے بلکہ انہوں نے 1991ء سے 1994ء تک بطور ڈین آف آرٹس بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ وہ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کر گئے

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر منظور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منظور احمد ایک مایہ ناز استاد اور مفکر تھے۔ ان کی تعلیمی خدمات اور علمی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا خلا پر ہونا ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: فوجی تحویل میں بی این پی کارکن ہلاک، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

عامر خان خود کو دیکھ کر ہنس پڑے، سنیل گروور کی پرفیکٹ نقل پر اداکار تالیاں بجاتے رہ گئے

ایم ایل ون منصوبہ: کراچی پورٹ سے تعمیراتی کام جولائی میں شروع ہونے کا امکان

7 افراد قتل کیس: پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

بھاری سپر ٹیکس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نجی کمپنیوں کا عدالت میں مؤقف

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے