آج اسلام آباد کی کونسی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 23 دسمبر بروز منگل کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آج دن 11 بجے سے شام 5 بجے تک شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔

ایڈوائزری کے مطابق سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے، پولیس لائنز روڈ اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی و انتظامی امور کے پیش نظر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ ان اقدامات کے باعث شہریوں کو عارضی طور پر متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر متبادل راستوں کے طور پر مارگلہ روڈ، کلب روڈ، مری روڈ اور اندرونِ شہر سروس روڈز کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر نکلیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل