پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پر قراردادیں منظور

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے آج متعدد اہم قراردادیں کثرت رائے سے منظور کیں۔

ایک قرارداد میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کو یاد کرتے ہوئے قومی یکجہتی، اتحاد اور دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ قرارداد حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ، پنجاب اسمبلی میں  مذمتی قرارداد جمع

ایوان نے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ وطن کے لیے یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ کام کریں۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے جرات مندانہ فیصلوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایوان نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل حافظ عاصم منیر کو قومی اداروں میں خود احتسابی اور شفافیت کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے اداروں کی ساکھ، آئین کی بالادستی اور قومی مفاد کو یقینی بنایا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کو انصاف اور ادارہ جاتی سالمیت کے لیے قابل ستائش قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: انقرہ: سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تقریب، بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اسی اجلاس میں بھارت کے صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے کو بے شرمانہ، گھٹیا اور نسل پرستانہ عمل قرار دیا گیا اور بھارت میں اقلیتوں کی غیر محفوظ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عالمی اداروں سے بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی نے قرآن پاک کے مقدس اوراق کے تحفظ سے متعلق قرارداد بھی منظور کی۔ حکومتی رکن پیر اشر رسول کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مساجد اور مدارس میں ضعیف شدہ اور بے ادبی سے تلف ہونے والے قرآنی اوراق پر تشویش ظاہر کی گئی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحفظ کے اقدامات کی سفارش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: صحافی شہاب سلمان کی گرفتاری، پریس کلب و صحافی تنظیموں کی مذمت

حدیقہ کیانی غزہ کی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کے لیے برطانیہ کا فنڈ ریزنگ ٹور کریں گی

گل پلازہ آتشزدگی: کیا یہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ بچوں کی کارستانی ہے؟

فلسطین میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس پر دستخط، پاکستان کی اصولی اور فعال سفارت کاری کا اظہار

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

ویڈیو

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

خوشبودار و میٹھے آم وہ بھی سردیوں میں، کہروڑپکا کے کاشتکار نے کمال کردیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں