پی ٹی آئی اسلام آباد کی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کی درخواست دے دی ہے۔

ریجنل صدر عامر مغل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں سرکاری تعطیل ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں متحرک نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

عامر مغل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایک سو پچیس یونین کونسلز کے لیے 1125 کونسلرز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے، جو غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2015 میں بدنیتی پر مبنی ترامیم کی گئیں، جس سے دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا گیا۔

عامر مغل نے مزید کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے براہِ راست انتخابات ختم کرکے ایسا قانون بنایا گیا کہ کونسلرز جیتنے کے بعد دباؤ میں آ کر اپنی وفاداری تبدیل کریں۔ اس کے باوجود تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں سے شدید نفرت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی اسلام آباد نے بلدیاتی ٹکٹس کے لیے میرٹ پر مبنی اسکور کارڈ نظام متعارف کرا دیا

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام آباد کی عوام صرف اور صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ عامر مغل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ‘بلا’ چھین لیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام کارکنان کاغذات نامزدگی میں خود کو “سنی اتحاد کونسل” کے امیدوار کے طور پر ظاہر کریں۔

عامر مغل کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان اور سیکرٹری بلدیات کمیٹی انجم شہزاد تنولی نے چیف الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو کاغذات نامزدگی میں تین دن اضافے کی درخواست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے