سال 2025 کے اختتام کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا، جہاں خوشیوں، امیدوں اور روشن مستقبل کی خواہش کے ساتھ سال نو کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ تقریبات نے آسمان کو جگمگا دیا جسے عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ ان یادگار لمحات میں کچھ ممالک کی تقریبات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنیں۔
سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے شاندار انداز میں 2026 کا آغاز کیا اور آکلینڈ کے مشہور اسکائی ٹاور سے ہونے والی شاندار آتش بازی نے عوام کے دل جیت لیے۔ صارفین نے کہا کہ آسمان رنگوں کی قوسِ قزح میں بدل گیا اور روشنیوں کے دلکش مناظر پورے شہر میں پھیل گئے۔ یہ شاندار منظر نہ صرف عوام میں بے حد مقبول ہوا بلکہ ہزاروں افراد نے اپنے تجربات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جس سے یہ تقریب دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دلچسپی کا محور بن گئی۔
🌏 FIRST IN THE WORLD! NEW ZEALAND KICKS OFF 2026 IN EPIC STYLE! 🎆🔥
Spectacular fireworks explode from Auckland's iconic Sky Tower, lighting up the night sky with vibrant bursts of color cascading over the city, as New Zealand becomes the first major nation to welcome 2026 and… pic.twitter.com/TPixwDVclp
— JAS (@JasADRxquisites) December 31, 2025
آسٹریلیا نے سڈنی میں اپنی روایتی آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ 2026 کا استقبال کیا۔ سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس سے ہزاروں آتش بازی کے فائر کیے گئے جنہوں نے پورے بندرگاہ کو روشنیوں سے جگمگا دیا۔ یہ شاندار تقریب عوام میں بے حد مقبول رہی اور مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو کر جشن منایا۔
ہزاروں لوگوں نے اس دلکش منظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جس سے یہ تقریب دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔ سال نو کے استقبال سے پہلے، سڈنی ہاربر پر بونڈائی حملہ متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Australia welcomes 2026 with its traditional fireworks display in Sydney on January 1, becoming one of the first countries to ring in the new year.
Thousands of fireworks were launched from the Sydney Harbour Bridge and the Opera House, lighting up the harbour as large crowds of… pic.twitter.com/tnMjh6nY1w
— TRT World (@trtworld) December 31, 2025
برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں کوپاکابانا بیچ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے ہزاروں افراد کے دل موہ لیے۔ آسمان رنگوں کی بہار سے جگمگا اٹھا اور ہر روشنی کا دھماکہ لوگوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا۔
عوام نے اپنے فون سے اس دلکش منظر کی ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈ کیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا بھر کے صارفین کے ساتھ یہ خوشی بانٹی، جس سے یہ تقریب مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ناظرین کے لیے بھی ایک بے حد پسندیدہ لمحہ بن گئی۔
Amazing Happy New Year from Rio de Janeiro, Brazil. pic.twitter.com/Gs6F7ZMClM
— Travolax | Travel for Less (@travolax) January 1, 2026
برطانیہ میں 2026 کا آغاز بگ بین کی تاریخی گھنٹیوں کی گونج کے ساتھ ہوا، جس نے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ دریائے ٹیمز کے اوپر شاندار آتش بازی کے مناظر نے ہزاروں افراد کو اپنی جانب کھینچ لیا، اور بگ بین کی موجودگی نے اس تقریب کو اور بھی خاص بنا دیا۔
عوام نے اس دلکش منظر کا لطف اٹھاتے ہوئے اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے یہ جشن نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کے لیے بھی ایک مقبول اور یادگار لمحہ بن گیا۔
The famed Big Ben bongs for 2026, as London puts on what has been described as Europe's biggest annual fireworks show across River Thames.#OneFor2026pic.twitter.com/YTnLudaivk
— Archive (@ArchiveInt) January 1, 2026
دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ہونے والا شاندار آتش بازی کا مظاہرہ عوام میں بے حد مقبول ہے جسے دیکھنے کے لیے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح خصوصی طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ یہ دلکش منظر متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے اور یادگار سالانہ ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جس کے لیے غیر معمولی اور بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں۔
نئے سال کی آمد پر دنیا بھر کی نظریں ایک ہی سمت مرکوز ہو جاتی ہیں اور وہ ہے دبئی کی پہچان اور شان برج خلیفہ جسے دیکھنا ہر سیاح کی خاص خواہش بن چکا ہے۔ اس سال بھی لاکھوں افراد اس حیرت انگیز منظر کا مشاہدہ کرنے پہنچے اور اپنے تجربات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں،جس سے یہ تقریب دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دبئی نئے سال کی خوشیاں منانے میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔
Happy New Year United Arab Emirates!
Watch the fireworks at the Burj Khalifa, the world's tallest building in Dubai
And don't miss the emirate of Ras al-Khaimah's Guinness World Record attempt to create the "largest aerial fireworks shell"
Follow 🔗 https://t.co/DP0mlQ1r19 pic.twitter.com/RJ8qk8pvpP
— Sky News (@SkyNews) December 31, 2025
جنوبی کوریا میں روایتی کانسی کے گھنٹے بجا کر سالِ نو کا آغاز کیا گیا، چین میں ڈرموں کی تھاپ پر نئے سال کا استقبال ہوا، تائیوان میں تائی پے ٹاور پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا، ہانگ کانگ میں دلکش لائٹ شو سے عمارتیں جگمگا اٹھیں، جبکہ بنکاک میں رنگا رنگ آتش بازی کے ساتھ سالِ نو کو خوش آمدید کہا گیا۔
اسی طرح ماسکو کے ریڈ اسکوائر اور ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربرکے علاوہ کوالالمپور، تائے پے،اسٹاک ہولم، ایمسٹرڈیم، نیو تیارک، برلن، قطر، تھائی لینڈ اور چین کے متعدد شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر آتش بازی کی گئی جسے عوام کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا














