ویڈیو: نریندر مودی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم انکشاف نے بھارتیوں کو طیش دلادیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کو لے کر دلچسپ اور طنزیہ منظرنامہ سامنے لائے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مودی مجھ سے ملاقات کے لیے آئے اور کہا کہ سر، کیا میں آپ سے مل سکتا ہوں؟

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جی ہاں۔ میرے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ وہ مجھ سے زیادہ خوش نہیں ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اب وہ کافی زیادہ ٹیرف ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ تیل نہیں لے رہے تھے۔ لیکن اب لے رہے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں انہوں نے روس سے تیل کی درآمد میں اب کافی حد تک کمی کر دی ہے۔

 ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ویسے ٹیرف کی وجہ سے ہم بہت امیر ہو رہے ہیں۔ مجھے امید ہے سب لوگ یہ سمجھتے ہوں گے۔ وہ اس کی رپورٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے۔ ٹیرف کی بدولت ہمارے ملک میں 650 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم آ رہی ہے یا بہت جلد آنے والی ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارتی صارفین اور سیاسی حلقوں میں مودی کیخلاف تنقید سامنے آئی۔ شیکھر دت نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک اور وزیراعظم کا زبردست مذاق بنایا جا رہا ہے اور بھارت کی لابی سب سے زیادہ کمزور اور بے جان ہے جو کبھی رہی ہے۔

موہت چوہان نے کہا کہ ٹرمپ ہر روز بھارت کی توہین کرتے ہیں لیکن مودی ان کے سامنے جواب دینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو راہول گاندھی جیسے مضبوط اور تعلیم یافتہ وزیرِاعظم کی ضرورت ہے۔

ایک صارف نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدل وزیر اعظم کی بین الاقوامی سطح پر توہین ہو رہی ہے۔

ایک بھارتی ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے کہ مودی کو ٹرمپ کے ہاتھوں ذلیل کیا جا رہا ہے۔ اور مودی کے پاس مناسب جواب دینے کی ہمت نہیں ہے۔ ان کی تمام مشینری اور طاقت صرف مسلمانوں پر ظلم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘