حج زائرین کے لیے فضائی کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حج 2026 کے لیے پاکستانی عازمین کو فضائی کرایوں میں کسی اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث توانائی کی سپلائی اور علاقائی فضائی راستے متاثر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر مذہبی امور کے مطابق حکومت پاکستان نے ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت طے شدہ پیکیج کے مطابق ہی عازمین کو سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس معاہدے کے تحت ایئرلائنز پابند ہیں کہ حج پیکیج میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے، اس لیے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔’

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ پاکستان سے اس سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج ادا کریں گے، جن میں سے 1 لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 60 ہزار افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

انہوں نے مزید کہا کہ حج آپریشن کا شیڈول پہلے کی طرح برقرار ہے اور پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بھی کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حج مشن نے گزشتہ برسوں کی طرح تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور حج کا شیڈول برقرار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟