بریکنگ بیڈ: برائن کرینسٹن نے شریک اداکارہ کے دفاع میں آواز بلند کر دی، معاملہ کیا ہے؟

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور امریکی ڈرامہ سیریز بریکنگ بیڈ کے مداحوں میں اگرچہ کئی کردار پسند کیے گئے لیکن اسکائلر وائٹ (اینا گن) کا کردار اکثر ناپسندیدگی کا شکار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا اعلان

اب سیریز کے مرکزی اداکار برائن کرینسٹن نے اپنی ساتھی اداکارہ کے دفاع میں بات کرتے ہوئے اس تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

متنازع بیان پر ردعمل

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار فرینکی منیز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اسکائلر کے کردار کو ختم کرنا چاہتے تھے تاکہ مرکزی کردار کی زندگی آسان ہو جائے۔

یہ بات برائن کرینسٹن کو پسند نہ آئی اور انہوں نے فوراً اپنی ساتھی اداکارہ کے دفاع میں بات کی۔

برائن کرینسٹن کا مؤقف

کرینسٹن نے کہا کہ اداکارہ اینا گن ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہیں غیر ضروری نفرت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے: ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ افروز، شاندار روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کہانی کے مطابق اسکائلر کا کردار ایک ایسے شخص کی بیوی کا تھا جو بغیر بتائے اپنی زندگی بدل کر منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ ایک ایسے کردار کو کیوں قصوروار ٹھہراتے ہیں جو حقیقت میں صورتحال کا شکار ہے۔

اگرچہ اسکائلر وائٹ کا کردار ناظرین میں زیادہ مقبول نہیں رہا لیکن ناقدین نے اینا گن کی اداکاری کو بھرپور سراہا تھا۔

بریکنگ بیڈ آج بھی دنیا کی مقبول ترین سیریز میں شمار کی جاتی ہے اور یہ نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: قندھار ہائی جیک پر مبنی متنازعہ ویب سیریز، عینی شاہدین کیا کہتے ہیں؟

مذکورہ ویب سیریز سنہ تقریباً 6 سال چلی اور ستمبر 2013 میں 5ویں سیزن پر اختتام پذیر ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الارم گھڑی سے پہلے لوگ کیسے جاگتے تھے: کھڑکیاں کھٹکھٹانے والے ’نوکر اپرز‘ سے سحری میں جگانے والوں تک

امریکا کی جانب سے 450 سے زائد نایاب نوادرات کی پاکستان واپسی، اسلام آباد میوزیم میں باضابطہ تقریب

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

لاہور میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، نشیبی علاقے زیرِ آب

پارلیمانی امور کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

ویڈیو

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں، پشاور کے شہری کیا رائے ظاہر کر رہے ہیں؟

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

کالم / تجزیہ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی