ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان، سیکیورٹی اداروں کا کردار کلیدی رہا، آغا راحت حسین کا اسکردو میں اجتماع سے خطاب

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز مذہبی و سماجی رہنما آغا راحت حسین نے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان نے ایک اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے، جو ملک کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: گلگت بلتستان میں پاکستان آرمی کی حمایت میں بڑی ریلیاں

اسکردو میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں گلگت بلتستان کے اندر امن و امان برقرار رکھنے میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام اداروں کو دعوت دی کہ وہ مل کر خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: گلگت بلتستان میں جشن کا سماں، کامیاب سفارتکاری پر قومی قیادت کی تعریف

اپنے خطاب میں انہوں نے گلگت بلتستان کے مستقبل کو امن سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں قیامِ امن سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی بلکہ سیاحت کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں امن کے ذریعے ہی اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان میں پہلی بار مالیاتی خسارہ ایک فیصد سے بھی کم، معیشت میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری پر بنگلہ دیش میں تحقیقات کا آغاز

قومی اسمبلی نے انسداد زنا بالجبر ترمیمی بل کی منظوری دیدی، بچوں کا استحصال ناقابل ضمانت جرم قرار

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا