پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں توسیع کا فیصلہ، نئے ممبران شامل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 2025 میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی کا جائزہ

پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا، جس کے تحت 2025 کے ایکٹ میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ مسودہ قانون کے مطابق ڈی جی ایگریکلچر و فوڈ اور چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو اتھارٹی کا رکن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم محکمہ داخلہ کی سفارش پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد مختلف محکموں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو آسان بنانا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ

بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد بل کو اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، جبکہ اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ