نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی کے علاقے ویوک وہار میں اتوار کی علی الصبح 4 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے گئے اور 4 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کی وجہ ایئر کنڈیشنر (اے سی) میں دھماکا قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 3:47 بجے ملی جس کے بعد فوری طور پر 12 سے 14 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچائے گئے۔ آگ نے تیزی سے عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ریکھا گپتا کون ہیں اور بی جے پی نے انہیں دہلی کا وزیر اعلیٰ کیوں منتخب کیا؟

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 لاشیں دوسری منزل سے، 3 سیڑھیوں کے حصے سے جبکہ ایک شخص کی لاش پہلی منزل سے ملی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے، جس نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا۔

مجموعی طور پر حادثے میں 4 مرد، 4 خواتین اور ایک بچے کی موت ہوئی۔ تیسری منزل پر رہنے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی جان سے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: 3 کم سن بچوں کی قاتل سگی ماں نکلی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 10 سے 15 افراد کو عمارت سے نکال لیا ہے، جن میں سے کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم اور دہلی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی