برطانوی شاہی خاندان میں شہزادی شارلٹ کی سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والی 2 ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر غیر معمولی ردِعمل سامنے آیا ہے جس نے شاہی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم کی اپنے بھائی ہیری اور ان کے بچوں کا حق جانشینی چھیننے کی کوشش
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اندرون خانہ صورتحال پر پریشان ہیں کیونکہ ویڈیوز کو چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جس نے آن لائن شدید دلچسپی کی ایک لہر پیدا کر دی ہے۔
ایک قریبی ذریعے نے برطانوی جریدے وومنز ڈے کو بتایا کہ ولیم اور کیٹ اس غیر معمولی توجہ سے حیران ہیں اور اسے کسی حد تک حد سے زیادہ جذباتی اور جنونی دلچسپی قرار دے رہے ہیں۔
Kensington Palace shared a sweet video of Princess Charlotte from the family’s holiday to Cornwall earlier this month to mark her 11th birthday today!🥰🐶 pic.twitter.com/Xazg96lP1H
— Belle (@RoyallyBelle_) May 2, 2026
رپورٹ کے مطابق وہ دونوں واقعی اس صورتحال پر غیر آرام دہ محسوس کر رہے ہیں اور اب اس رجحان کو روکنا شاید مشکل ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ 11 سالہ شہزادی شارلٹ اپنے والدین کی ہدایات کے مطابق نہایت شائستہ اور ذمہ دار رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں تاہم اس بڑھتی ہوئی عوامی توجہ کے باعث ان پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Wishing Charlotte a very happy 11th birthday! 🎂 pic.twitter.com/m17GbmDoAh
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) May 2, 2026
کیٹ مڈلٹن کو اس بات کی فکر ہے کہ اتنی کم عمر میں شہزادی پر غیر معمولی توجہ مستقبل میں اس کے لیے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ صورتحال برطانوی ولی عہد ولیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للیبیٹ کے برعکس ہے جنہیں امریکا میں نسبتاً میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے 3 بچے ہیں۔ سب سے بڑے شہزادہ جارج ہیں جن کی عمر 12 سال ہے ان کے بعد شہزادی شارلٹ ہیں جو 11 سال کی ہیں اور سب سے چھوٹے شہزادہ لوئس ہیں جو 7 سال کے ہیں۔














