آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کل بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت پہنچے گا، جس کے بعد تمام کھلاڑی مشترکہ پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے۔
View this post on Instagram
دونوں ممالک کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
دوسرا میچ 2ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر رہنے والے اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاداب خان اور سفیان مقیم کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ عثمان خان علالت کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے، جس کے باعث محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو بطور وکٹ کیپر بیٹر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 7 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے میں کامیاب، اسپنرز نے بھی نیا ریکارڈ بنا دیا
اسکواڈ میں 3 نئے کھلاڑیوں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے جو ابھی تک ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے منتظر ہیں۔ اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے اور وہ پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی اپنا ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ صمد، ابرار احمد، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔














