ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے، تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 45 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:آئندہ 2 روز میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس برقرار رہے گی، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور قصور میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

شام اور رات کے اوقات میں ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، لیہ، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، ہنگو، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ دادو، تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ وسطی اضلاع میں دن کے وقت شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، خضدار، آواران اور گردونواح میں شام اور رات کے دوران کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

آزاد کشمیر میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:8 سے 14 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

گلگت بلتستان میں بھی ابر آلود موسم کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم رہا، تاہم سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور ژوب میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہر مٹھی میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسلام کوٹ میں 30، مالم جبہ میں 39، بالاکوٹ میں 24، کاکول میں 16 اور پشاور شہر میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ