وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد صوبائی ایپکس کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور ‘فتنہ الخوارج’ کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
وزیراعظم شہباز شریف کے جمعرات کو کوئٹہ کے مختصر دورے کے دوران ان کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:10 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی، پوست کی کاشت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، بلوچستان اپیکس کمیٹی کو بریفنگ
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی اور شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان… pic.twitter.com/brTtHP9eOz
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 9, 2026
انہوں نے وطن کے لیے جان دینے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
بیرونی سازشیں اور دہشتگردوں کی فنڈنگ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے ان واقعات میں مشرقی ہمسائے کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں اور ان تنظیموں کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کیا جا رہا ہے’۔
کوئٹہ: 9 جولائی 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے.
کوئٹہ امد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا. کوئٹہ میں وزیراعظم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ… pic.twitter.com/wpEDspTuvW
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 9, 2026
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے گا، افواج پاکستان نے قربانیاں دیں اور خون کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں:نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، اعلیٰ عسکری و سول قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور گزشتہ سال مئی میں معرکہ حق کی کامیابی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، تاہم پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے گا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور نقصانات کی تفصیلات
وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں انتہائی سنگین واقعات پیش آئے، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 54 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا نے بھی بتایا تھا کہ 5 جولائی سے بلوچستان میں ہونے والے 3 بڑے دہشتگرد حملوں (کوئٹہ، زیارت چوکی اور بیلہ قافلے پر حملہ) کے پیچھے بھارت اور افغانستان سے سرگرم عناصر کو ملوث قرار دیا تھا۔














