وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو فون، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار، فریقین سے تحمل کی اپیل

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں علاقائی صورتحال، باہمی تعاون اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحمل اور امن کی فوری بحالی پر زور

دورانِ گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور دیگر تمام فریقین ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو گزشتہ چند ماہ کے دوران امن کے لیے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی، ہم نے رضا مندی ظاہر کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

 انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کی بحالی اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنا ‘مخلصانہ اور دیانتدارانہ کردار’ ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی اہمیت

وزیراعظم نے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘ کے تحت کیے گئے باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مفاہمتی یادداشت خطے اور اس سے باہر باہمی افہام و تفہیم، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک پائیدار بنیاد فراہم کرتی ہے۔

پاکستانی قیادت سے ایرانی صدر کا اظہارِ تشکر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:2 روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بندوقیں خاموش، سفارتی کوششیں دوبارہ تیز

ایرانی صدر نے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس ضمن میں پاکستان کی حمایت اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔

دوطرفہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ

اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پزشکیان کے دورۂ اسلام آباد کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ان پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی اپنے نیک تمناؤں اور پرتپاک جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی امن سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار