ورلڈ کپ میں فلسطینیوں کے حامی اسپین کی کامیابی، فلسطینی علاقوں میں خوشی کی لہر، عوام سڑکوں پر نکل آئے

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال ورلڈ کپ میں اسپین کی تاریخی کامیابی پر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے بھرپور جشن منایا۔ شہری بڑی تعداد میں عارضی بڑی اسکرینوں، اسٹیڈیمز اور سڑکوں پر جمع ہوئے اور اسپین کی فتح کو صرف کھیل کی کامیابی ہی نہیں بلکہ فلسطین کے لیے ہسپانوی حکومت کی مسلسل حمایت کے اعتراف کے طور پر بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے نیویارک کے ’لٹل فلسطین‘ میں ورلڈکپ فائنل سے قبل اسپین کے حق میں جوش وخروش کیوں؟

فلسطینی شہری مختلف شہروں میں نصب عارضی بڑی اسکرینوں کے سامنے جمع ہوئے، جبکہ متعدد افراد اسٹیڈیمز میں میچ دیکھنے پہنچے۔ اسپین کی فتح کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نعرے لگائے اور جشن منایا۔

جوش و خروش سے بھرپور ہجوم نے اسپین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صرف ایک بڑی کھیلوں کی کامیابی قرار نہیں دیا بلکہ فلسطینی عوام کے لیے ہسپانوی حکومت کی مسلسل سیاسی اور سفارتی حمایت کے اعتراف کے طور پر بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے کے لیے ہسپانوی اور فلسطینی فٹبال ٹیموں کے میچز کا انعقاد

جشن میں شریک فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسپین کی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر فلسطینی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے جو کردار ادا کیا ہے، وہ فلسطینی عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے، اسی لیے اسپین کی ورلڈ کپ فتح ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp