امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کو شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا محفوظ ترین اور سب سے شاندار ورلڈ کپ ثابت ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ورلڈ کپ غیر معمولی کامیابی رہا، جس پر وہ تمام منتظمین، بالخصوص امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ ہر جگہ توجہ چاہتے ہیں‘، فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب میں اسٹیج نہ چھوڑنے پر امریکی صدر پر تنقید
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ خدمات، عوام کے اعتماد اور ملک سے محبت نے اس عالمی ایونٹ کو تاریخ کا محفوظ ترین اور سب سے شاندار ورلڈ کپ بنا دیا۔
🇺🇸 Trump:
“The World Cup turned out to be a spectacular SUCCESS! … the Safest and Most Spectacular World Cup in History, BY FAR!”
Big praise for law enforcement, Andrew Giuliani, and Gianni Infantino.
America hosted a massive global event without the usual chaos, riots, or… pic.twitter.com/JCwF1kiaHI
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 20, 2026
ٹرمپ نے امریکی حکومت سے وابستہ اینڈریو جیولیانی اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انفانٹینو نے ورلڈ کپ کو ایسی بلندی تک پہنچایا جس کا بہت کم لوگ تصور کر سکتے تھے۔
امریکی صدر نے ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور متعلقہ افراد کو مبارک باد بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی اسپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف تجزیہ کار ماریو نافل نے ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے ایک بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی معمول کے ہنگاموں، فسادات یا سکیورٹی کے بڑے واقعات کے بغیر کامیابی سے کی، جسے انہوں نے قابلِ ستائش قرار دیا۔













