کراچی میں معمولی ٹکر پر کار سوار کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ، ویڈیو وائرل

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر کے بعد تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار سوار طیش میں آ کر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ آور ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق تصادم کے فوراً بعد کار سوار گاڑی سے اترا اور ہاتھ میں ہاکی لے کر پہلے موٹر سائیکل کو مارتا رہا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔

بعد ازاں کار سوار ہاکی اٹھائے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے پیچھے دوڑا، اسے مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ملزم کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp