ویڈیو: ریمپ پر متھیرا اور اداکارہ صاحبہ لڑکھڑا گئیں

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی حالیہ ریمپ واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حالیہ ایک فیشن ایونٹ میں ہونے والی ریمپ واکس توجہ کا مرکز بن گئیں۔ تقریب کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت دیگر شخصیات نے ریمپ پر واک کی تاہم ویڈیوز میں بعض ماڈلز کو ریمپ پر چلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرتے، لڑکھڑاتے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

متھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک کی ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے جہاں کچھ صارفین انتظامی خامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد فنکاروں کی واک پر تبصرے کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naqash Ahmed (@imnaqashahmed)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریمپ کی تیاری میں خرابی محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض صارفین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریمپ کو ایونٹ سے پہلے بہتر انداز میں چیک کیا جانا چاہیے تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

دوسری جانب کچھ صارفین نے فنکاروں کی ریمپ واک پر بھی تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ریمپ واضح طور پر خراب تھا اور اسے درست کیا جانا چاہیے تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ عمر اس طرح کی ریمپ واک کے لیے مناسب نہیں‘ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہر کوئی بار بار گرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp