پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج، طلبا سب سے زیادہ کون سے مضمون میں فیل ہوئے؟

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) پشاور کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے مطابق 9ویں اور 10ویں جماعت میں سب سے زیادہ طلبا اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: نتائج کے لیے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں

نتائج کے مطابق 9ویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلبا نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبا دسویں جماعت میں پروموٹ ہوئے۔ اسی طرح 10ویں جماعت کے امتحان میں 95 ہزار 496 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 کامیاب جبکہ 27 ہزار 788 ناکام قرار پائے۔

بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اسلامیات وہ مضمون رہا جس میں سب سے زیادہ امیدوار ناکام ہوئے۔ 9ویں جماعت میں 9 ہزار 294 طلبا اسلامیات کے پرچے میں فیل ہوئے، جبکہ 10ویں جماعت میں 437 امیدوار اسی مضمون میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح دونوں جماعتوں میں اسلامیات میں ناکام ہونے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 730 رہی۔

ٹاپ پوزیشن ہولڈرز

آرٹس گروپ میں محمد ابوذر نے 1,088 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سائرہ ظفر 1,074 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیف ہمدان 1,062 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: مہاجرین کی 6 نشستوں کے نتائج جاری، 4 پر مسلم لیگ (ن)، 2 پر پیپلز پارٹی کامیاب

سائنس گروپ میں عمامہ علی نے 1,182 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیدہ عتیقہ نے 1,087 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ حریم خان نے 1,077 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر