کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 55 لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرانکس آئٹمز برآمد

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 55 لاکھ روپے مالیت کی غیر اعلانیہ الیکٹرانکس برآمد کرکے ضبط کرلیں، مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ-335 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان اور کندھے پر موجود بیگ کو اسکیننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا، جس پر اسے ریڈ چینل منتقل کرکے سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فنانس بل 27-2026 پر سینیٹ کمیٹی میں تفصیلی غور، کسٹمز و سیلز ٹیکس تجاویز زیر بحث

تلاشی کے دوران 29 کیمرے برآمد ہوئے، جن میں 6 سونی، ایک نِکون اور 3 کینن ڈی ایس ایل آر کیمرے جبکہ 19 ڈیجیٹل کیمرے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 5 کیمرہ لینز، 10 فٹنس بینڈز اور دیگر مختلف الیکٹرانک اشیا بھی سامان سے برآمد ہوئیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے مذکورہ تمام اشیا کسٹمز حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھیں۔ برآمد شدہ سامان کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق ذاتی سامان کی آڑ میں تجارتی پیمانے پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی داخلی راستوں پر سخت نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp