وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کی سیاست اور اسلحے سے لیس ہوکر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، مسلح ہوکر دن دیہاڑے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام احتجاج ریکارڈ پر ہیں کہ وہ ہمیشہ اسلحے سے لیس ہوکر آئے، پی ٹی آئی نے اپنے احتجاجوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو شہید کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتی، ان کا کوئی ایک احتجاج بھی پرامن نہیں ہوا، ان کے مقاصد اور عزائم پوری قوم دیکھ چکی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج کے واقعے سے بہت سی چیزیں دنیا کے سامنے آئی ہیں، پی ٹی آئی کارکن سے پارٹی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کی سیاست اور اسلحے سے لیس ہوکر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔@AmirSaeedAbbasi @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/W8RDoeVYHR
— Media Talk (@mediatalk922) August 11, 2026
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی پھیلانا اور امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول پاکستان کی ترقی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کردیتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں، وہ امن و امان کو تباہ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی بھی کال دی ہے، تاہم حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا، ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا، ملزم سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد، سیکیورٹی ذرائع@sajidsheikh321 pic.twitter.com/e0Ti2rsQE5
— Media Talk (@mediatalk922) August 11, 2026
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ان شاء اللہ پاکستان ترقی کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہر محاذ پر فتح ہوگی جبکہ دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔













