اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے لیے بڑی خوشخبری: زون 4 اور 5 میں جامع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی منظوری

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے زون 4 اور 5 کی 65 یونین کونسلز کے لیے مربوط اور جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ماضی میں ان علاقوں کے شہریوں کو صفائی کا منظم نظام میسر نہیں تھا تاہم اس نئے منصوبے سے بنی گالا، غوری ٹاؤن، لہتراڑ روڈ اور دیگر ملحقہ دیہی علاقوں کو باقاعدہ صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کچرے کی مقدار اور افرادی قوت: زون 4 اور 5 سے روزانہ تقریباً 342 ٹن کچرا اٹھایا جائے گا۔ اس کام کے لیے 1,610 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 103 مختلف اقسام کی جدید مشینری استعمال ہوگی۔

گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا نظام

دیہی علاقوں میں طویل روٹس اور تنگ سڑکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منی ٹپرز اور ہینڈ کارٹس کے ذریعے گھر گھر سے کچرا جمع کیا جائے گا۔

یہ جدید صفائی کا نظام ترکی کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کچرے کی منتقلی کے لیے روٹ آپٹیمائزیشن اور جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال ہوگا۔ پورے نظام کی نگرانی کے لیے مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا۔

جدید نگرانی اور حاضری: صفائی کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل حاضری، فیشل مانیٹرنگ (چہرے سے شناخت) اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے موثر نگرانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: سی ڈی اے اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن

روزانہ کارکردگی کی رپورٹ: یونین کونسل کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کا مؤقف اور شہریوں کا ردعمل

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا کوئی بھی علاقہ صفائی کے معاملے میں نظر انداز نہیں ہوگا۔

اس منصوبے پر مکمل عملدرآمد کی نگرانی ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ون کانسٹیٹیوشن ایوینو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو رہائشیوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا

دوسری جانب زون 4 اور 5 کے شہریوں نے سی ڈی اے کے اس عملی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دیہی علاقوں کی صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور اسلام آباد مزید خوبصورت بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp