نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے چند ماہ قبل ہی 2 سائنسی رپورٹس میں ہمالیائی خطے میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور مستقبل میں سنگین سیلابی خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مارچ 2026 میں ہندوکش ہمالیہ خطے پر کام کرنے والے بین الحکومتی ادارے انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) نے بتایا تھا کہ 1975 کے بعد خطے کے گلیشیئرز کی برف کی موٹائی 27 میٹر تک کم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا نیپالی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

آئی سی آئی ایم او ڈی کے مطابق 1990 سے 2020 کے دوران ہندوکش ہمالیہ کے گلیشیئرز اپنے رقبے کا قریباً 12 فیصد اور برف کے ذخیرے کا 9 فیصد کھو چکے ہیں، جبکہ 2000 کے بعد برف پگھلنے کی رفتار قریباً دوگنا ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق نیپال میں حالیہ سیلاب کی حتمی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ایک تشویشناک عنصر یہ سامنے آیا ہے کہ 4 ہزار میٹر یا اس سے زیادہ بلندی پر برفباری کے بجائے بارش ہو رہی ہے۔ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث جن علاقوں میں پہلے برفباری ہوتی تھی وہاں بارش ہونے سے گلیشیئرز تیزی سے سکڑ رہے ہیں۔

رپورٹس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ہندوکش ہمالیہ کے گلیشیئرز سے پگھلنے والے پانی پر خطے کے قریباً 2 ارب افراد انحصار کرتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تیزی اور برفانی خطے میں تبدیلی مستقبل میں پانی، زراعت اور سیلاب کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ائیجیریا میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا الرٹ، 33 ریاستیں خطرے کی زد میں

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پیچھے ہٹنے سے بڑے پیمانے پر چٹانیں، مٹی، ریت اور دیگر ملبہ جمع ہوتا ہے۔ مسلسل بارش سے ان ملبے کے ذخائر میں پانی جمع ہونے اور کسی لینڈ سلائیڈ یا دیگر محرک کے نتیجے میں اچانک تباہ کن سیلاب آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی