وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شزا فاطمہ نے کہا کہ عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں شفافیت اور عوام کے اعتماد کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے، شزا فاطمہ
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل والٹس کے فروغ اور مالیاتی نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو مالیاتی خدمات تک آسان اور جدید رسائی فراہم کی جا سکے۔
شزا فاطمہ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ملکی ترقی کے لیے مختلف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔














