تھیٹر میں کم عمر لڑکے کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل، پنجاب حکومت نے تھیٹر سیل کردیا

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ایک تھیٹر میں کم عمر لڑکے کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تھیٹر کو سیل کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک کم عمر لڑکے کو تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد معاملہ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azma Bokhari (@azmabokharipmln)

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مزید کارروائی بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے پر تنقید کی، مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک کلپ دیکھا جس میں 10 سالہ بچہ اسٹیج ڈانسر کے رقص کے ایسے انداز کی تعریف کرتا نظر آیا جو ان کے مطابق نامناسب تھے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ اتنی کم عمر بچے کو اس نوعیت کے پروگرام میں شرکت یا اسے دیکھنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کے تحفظ کے لیے واضح اور سخت ضابطۂ کار (SOPs) کی ضرورت ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، اس لیے بچوں کی تربیت اور انہیں فراہم کیے جانے والے ماحول پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے تھیٹر میں کم عمر بچوں کی موجودگی پر سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹرز میں ضابطہ اخلاق کی پابندی اور فیملیز کے لیے موزوں ماحول یقینی بنانے پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp