نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اپنے عہدے کے آخری روز وزارت خارجہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ الوداعی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مہم جوئی: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیرملکی سفارتکاروں کو حقائق بتادیے
ملاقات کے دوران سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی مدتِ ملازمت کے دوران انجام دی جانے والی اہم سفارتی سرگرمیوں، جاری امور اور ان اہم معاملات پر تفصیل سے بریفنگ دی جن پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم نے ان تمام شعبوں میں تسلسل اور رفتاربہتر سے بہتر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: مشترکہ سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع اور عالمی تعاون ناگزیر ہے، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ
سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کے سینیئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ مضبوط رکھیں، جاری سفارتی مصروفیات اور ترجیحات کی مؤثر پیروی کا فالو اپ یقینی بنائیں اور پاکستان کے خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قومی مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے امور کو آگے بڑھائیں۔














