زارا نور عباس نے ایکشن فلم ’شہروز‘ میں اپنی جسمانی ساخت اور کرداروں کا تجربہ بیان کردیا

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ زارا نور عباس نے آنے والی انتھالوجی فلم ‘شہروز’ کے ایکشن سیگمنٹ ‘گیئر اپ’ میں کام کرنے کے تجربے، جسمانی ساخت سے متعلق اپنے خدشات اور ایکشن کرداروں میں خواتین کی نمائندگی پر کھل کر بات کی ہے۔

عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں زارا نور عباس نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم کی شوٹنگ کی تو اس وقت ان کا وزن موجودہ وزن سے 12 کلو زیادہ تھا اور وہ اسکرین پر اپنے لباس اور جسمانی ساخت کے حوالے سے کافی محتاط تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شہروز‘ کا ٹریلر جاری، کنزہ ہاشمی، زارا نور عباس اور اشنہ شاہ نئے روپ میں

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ہدایت کار ثاقب خان سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا، تاہم ہدایت کار نے انہیں یقین دلایا کہ کردار کے لیے ان کی جسمانی ساخت بالکل موزوں ہے۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ ثاقب خان نے انہیں سمجھایا کہ وہ اپنی جسمانی ساخت کو منفی انداز میں دیکھ رہی ہیں، جبکہ ان کی نظر میں وہ اس کردار کے لیے بالکل فٹ ہیں اور وہ اسی طرح کی جسمانی ساخت رکھنے والی اداکارہ چاہتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر خاتون کا جسم ایک جیسا نہیں ہوتا اور خواتین مختلف جسمانی ساخت کے ساتھ مختلف کہانیاں پیش کرتی ہیں، اس لیے ایکشن فلموں میں طاقتور خواتین کرداروں کے لیے صرف مخصوص جسمانی ساخت کو معیار نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویوز کے لیے خواتین کو آمنے سامنے نہ لائیں‘، زارا نور عباس کا سخت پیغام

‘شہروز’ تین مختلف خواتین کی کہانیوں پر مبنی انتھالوجی فلم ہے۔ زارا نور عباس ‘گیئر اپ’ میں پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں تیز رفتار گاڑیوں کا تعاقب، بم ناکارہ بنانے کا منظر اور موٹر سائیکل پر پولیس اسٹیشن پہنچنے سمیت کئی ایکشن مناظر شامل ہیں۔

فلم کے دیگر حصوں ‘آرٹسٹ’ اور ‘پنچ’ میں کنزا ہاشمی اور اشنہ شاہ شامل ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ ڈراموں میں خواتین کی جسمانی طاقت، جذباتی مضبوطی، ثابت قدمی اور برداشت کو اس انداز میں دکھانے کے مواقع کم ملتے ہیں، تاہم وہ ایسا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں جس میں وہ ایک مضبوط اور بااثر خاتون کے طور پر نظر آئیں۔

اداکارہ نے مستقبل میں جاسوسی، پولیس اور ایکشن سے متعلق مزید کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن اور سسپنس سے بھرپور مٹی دے باوے میں کون کون ہے، ڈرامہ  کب سے آن ایئر ہوگا؟

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک نئے کردار کے لیے سخت تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔ زارا نور عباس کے مطابق وہ صبح 7 بجے اٹھ کر دوپہر 12 بجے تک تربیت کرتی ہیں، جس کے بعد ڈرامے کے سیٹ پر کام کرتی ہیں۔ وہ اس وقت ایم ایم اے اور اسٹریٹ فائٹنگ بھی سیکھ رہی ہیں۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شخصیت کے اس نئے پہلو کو دریافت کرنا اچھا لگ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا