فیصل آباد: مبینہ غیر قانونی پیٹرول فروشوں نے 2 بھائیوں کو آگ لگا دی

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں نالہ والا بائی پاس روڈ چوک کے قریب مبینہ غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے افراد نے قیمت پر تنازع کے بعد 2 بھائیوں پر پیٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش

ذرائع کے مطابق ندیم قادر (25) اور حافظ نعمان قادر (35) موٹر سائیکل کے لیے ایک غیر قانونی پیٹرول فروش سے پیٹرول خرید کر لے گئے، مبینہ طور پر اصل قیمت سے زیادہ رقم وصول کیے جانے پر دونوں بھائیوں اور پیٹرول فروشوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل پیٹرول فروشوں حیدر علی، محمد وسیم اور حماد ملک نے مبینہ طور پر دونوں بھائیوں پر پیٹرول چھڑکا اور انہیں آگ لگا دی۔

مقامی افراد نے آگ بجھائی اور دونوں زخمیوں کو چک جھمرہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کیوں کر رہے ہو؟ خاتون نے  سابقہ  شوہر کے گھر کو آگ لگادی

واقعے کے بعد مبینہ ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا