بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم کی ضمانت منظور

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد جہانزیب کی ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:رشوت کیس: سپریم کورٹ سے ڈائریکٹر امیگریشن اور ڈرائیور کی ضمانت منظور

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک ہزار سے زائد متاثرین سے رقم حاصل کی جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کی ڈگریاں بھی نوکریوں کے لیے لے رکھی تھیں۔ ملزم سے ابھی تک متعدد نوجوانوں کی ڈگریاں برآمد کرنا باقی ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 600 متاثرین کی براہ راست شکایات بھی موجود ہیں، ملزم کے اکاؤنٹ سے 12 کروڑ روپے برآمد ہوئے جبکہ یہ 41 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہے۔ ملزم اپنے ایجنٹس کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔

متاثرین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم آج بھی جیل میں وہی کام کر رہا ہے اور اڈیالہ جیل سے اپنا مکمل نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ ملزم سے موبائل فون برآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 8 ملازمین معطل ہوئے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، سپریم کورٹ نے سیشن عدالت کو مزید کارروائی سے روک دیا

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف براہ راست کوئی ثبوت موجود نہیں اور ان واقعات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم محمد جہانزیب کی ضمانت منظور کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp