سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کے اسکولز اور کالجز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کو اسمارٹ اسکولز میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی سیکریٹری تعلیم
رہائشی سیکٹرز ایف 6، ایف 7 اور جی 7 کے متعدد تعلیمی اداروں میں مختلف صوبوں اور علاقوں سے آنے والے پولیس اہلکاروں کے قیام کا انتظام کیا جائے گا۔
🚨 بریکنگ… اسلام آباد میں 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد اسکولوں کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ، ناڑہ, راول ڈیم کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہےجبکہ فہرست میں شامل…
— Kiran Khan (@HelloKiranKhan) September 21, 2026
ذرائع کے مطابق ترنول، سنگجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے علاقوں میں موجود بعض تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔
دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا.
مزید پڑھیں: کسانوں اور سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، وزارت صحت کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ
تاہم متعلقہ پرنسپلز اور دیگر عملے کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کے قیام کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق جن 24 تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔














