کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مزید پڑھیں:کوہاٹ خودکش حملہ: افغان طالبان کی مذمت کافی نہیں، دہشتگردی کا ذکر نہ کرنا افسوسناک ہے، پاکستان
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان طالبان کی پوسٹوں سے دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے بارڈر پر موجود پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال فائرنگ کی۔
کرم سیکٹر: پاک فوج کی افغان طالبان کی پوسٹوں پر جوابی کارروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام
ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان طالبان کی پوسٹوں سے دراندازی کی کوشش، جسے بارڈر پر موجود پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔@KulAalam @alihamzaisb pic.twitter.com/8DBpBG5iwv— Media Talk (@mediatalk922) September 23, 2026
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو توپ خانے سمیت مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں:افغان طالبان کا فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کا دعویٰ جھوٹا، دونوں کا گٹھ جوڑ برقرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔














