نابالغ لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات، نئی دہلی میں ’پنک فورس‘ کے قیام کا فیصلہ

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے زیادتی اور جنسی تشدد کے 4 واقعات قریباً 10 روز میں رپورٹ ہونے کے بعد پولیس نے خواتین اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ’پنک فورس‘ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

مزید پڑھیں:پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پولیس کو ’پنک فورس‘ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جو اسکولوں، کالجوں، میٹرو اسٹیشنز اور دیگر حساس مقامات پر گشت کرے گی۔

پولیس کے مطابق فورس میں تربیت یافتہ خواتین اہلکار تعینات کی جائیں گی اور حساس اوقات میں ان مقامات پر نمایاں پولیس موجودگی اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ نئی فورس گووا پولیس کی ’پنک فورس‘ کے طرز پر تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں دہلی میں نابالغ لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا تازہ واقعہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:درجنوں بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

’پنک فورس‘ ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، اس کی نفری، آغاز کی تاریخ، اضلاع میں تعیناتی اور گشت کے اوقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp