امریکی ریاست اوہائیو کی گھوڑی ’ماؤنٹ جوائز آئس پرنسس، جینی‘ نے دنیا میں سب سے لمبی دم رکھنے والی گھوڑی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں:ایک ننھی پرچی پر 150 الفاظ لکھ کر خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جینی کی دم کی لمبائی 412.62 سینٹی میٹر (13 فٹ 6 انچ) ریکارڈ کی گئی، جو قریباً ایک ووکس ویگن بیٹل گاڑی کی لمبائی کے برابر ہے۔ اس ریکارڈ کے لیے جینی کی دم کو 7 سال تک بڑھانے اور مسلسل دیکھ بھال کرنے میں خاصی محنت کی گئی۔
Jenny has a tail that measures a whopping 412.62 cm (13 ft 6 in) – the longest on a horse 🐎 pic.twitter.com/vAd8gIG4Zl
— Guinness World Records (@GWR) September 22, 2026
جینی کی مالکن میکنزی لو اور ان کی والدہ میلنی سمیت خاندان کے دیگر افراد اس کی دم کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ دم کو قریباً ہر ماہ دھو کر خشک کیا جاتا ہے، پھر اسے مخصوص انداز میں گوندھ کر ٹیل بیگ میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ مکمل صفائی، سلجھانے اور دوبارہ گوندھنے کے عمل میں 4 سے 5 گھنٹے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں:97 سالہ خاتون نے ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جینی نے یہ ریکارڈ جے جے ایس سمر بریز سے چھینا، جس کی دم 2007 میں 381 سینٹی میٹر (12 فٹ 6 انچ) ناپی گئی تھی۔ یوں جینی نے قریباً 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔














