نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات کی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
Met with my brothers, Foreign Minister of Saudi Arabia Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalbinFarhan and Foreign Minister of Türkiye Hakan Fidan @HakanFidan, along with our respective delegations, on the sidelines of the 81st Session of the United Nations General Assembly in… pic.twitter.com/OOwWdMVZtl
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 25, 2026
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت قائم کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔













