ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی، جنوبی کیرولائنا کے گرین وِل کاؤنٹی کورونر نے موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے فینٹانائل سمیت متعدد ادویات کے زہریلے اثرات کو موت کی وجہ قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ہیروز‘ اور ’نیش وِل‘ جیسی مشہور ٹی وی سیریز میں اداکاری کرنے والی ہیڈن پنیٹیئر 16 اگست کو جنوبی کیرولائنا کے شہر گرین وِل میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں 36 سال کی عمر میں مردہ پائی گئی تھیں۔
گرین وِل کاؤنٹی کورونر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم میں فینٹانائل، 4-اے این پی پی، الپرازولام، میتھوکاربامول اور کوئٹیاپین کے آثار پائے گئے۔
Hollywood actress Hayden Panettiere’s death has been ruled accidental due to the toxic effects of fentanyl and other drugs, according to a report by the Greenville County Coroner’s Office.https://t.co/0jTdfiMmwk
— 7News DC (@7NewsDC) September 22, 2026
امریکی میڈیا کے مطابق 4-اے این پی پی فینٹانائل کی تیاری سے پیدا ہونے والا کیمیائی مادہ ہے، جبکہ الپرازولام کو عام طور پر زینیکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میتھوکاربامول پٹھوں کے کھنچاؤ کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ہے جبکہ کوئٹیاپین ایک اینٹی سائیکوٹک دوا ہے۔
کورونر نے قرار دیا کہ ان مختلف مادوں کے زہریلے اثرات ہی موت کا سبب بنے اور موت کی نوعیت حادثاتی تھی۔ پوسٹ مارٹم میں ایسی کسی چوٹ کے آثار بھی نہیں ملے جو موت کا سبب بنی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:بہن زندگی اور موت کی جنگ میں، اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے ویزا دینے کی اپیل
اداکارہ کو گھر میں بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا، جس کے بعد ایمرجنسی عملے نے انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ہیڈن پنیٹیئر نے کم عمری میں اداکاری شروع کی اور ’ہیروز‘ کے علاوہ ’نیش وِل‘، ’اسکریم‘ اور ’ریممبر دی ٹائٹنز‘ سمیت متعدد فلموں اور ٹی وی پروجیکٹس میں کام کیا۔














