زیورخ سے دہلی جانے والی پرواز سے قبل ایئر انڈیا کا پائلٹ الکوحل ٹیسٹ میں ناکامی پر معطل

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو زیورخ سے دہلی جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل الکوحل ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر معطل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکا کا کینیڈین اشیا پر نیا وار، الکوحل اور موٹر سائیکلوں کی درآمد پر پابندی

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 6 ستمبر کو زیورخ ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں پرواز کی روانگی سے کچھ دیر قبل فرسٹ آفیسر کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ پائلٹ کو بعد ازاں مسافر کی حیثیت سے بھارت واپس بھیج دیا گیا۔

ایئر انڈیا کے مطابق پائلٹ حتمی طبی معائنے کی رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔ ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ حفاظتی، ضابطہ جاتی یا کمپنی کے قواعد کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور ثابت ہونے والی خلاف ورزی پر ضابطوں کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:‎پمز آتشزدگی: نومولود بچوں کو بچانے کے لیے کیا فائر سیفٹی پروٹوکول ہونا چاہیے تھا؟

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز کے پائلٹ کا منشیات کے ٹیسٹ میں نتیجہ مثبت آیا تھا۔ پھوکٹ سے دہلی جانے والی اس پرواز میں دورانِ پرواز طیارہ اچانک قریباً 300 فٹ نیچے آگیا تھا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر اور عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا