پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی جانب سے 27 مارچ کو اڈیالہ جیل کی جانب احتجاج نہ کرنے کی اپیل پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں مختلف صارفین نے ان پر ملک میں سنسنی اور انتشار پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں قاسم خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 27 مارچ کو اڈیالہ جیل کے قریب کسی بھی قسم کے مارچ یا احتجاج کی کوشش نہ کریں۔
I’ve been instructed to call on the public not to attempt to march or protest nearby Adiala jail on 27 March. I’ve heard from sources that this may be used as an excuse for the establishment to launch a “counter” assault on the jail (Which my father is being held in), which could…
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) September 24, 2026
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس احتجاج کو جواز بنا کر انتظامیہ کی جانب سے جیل پر کارروائی کی جا سکتی ہے، جس سے وہاں قید ان کے والد کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسا کوئی موقع نہ دیں جس سے ان کے والد کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔
’ہینڈلرز کون ہیں؟‘: سوشل میڈیا پر تیکھے سوالات
قاسم خان کی اس پوسٹ کے شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور متعدد صارفین نے ان کی نیت اور بیانات پر سخت سوالات اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت قاسم خان کے بیان کو غلط رنگ دے رہی ہے، سہیل آفریدی
ایک صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ قاسم خان کے ہینڈلرز کون ہیں اور انہیں کس نے لانچ کیا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو انہیں پاکستان کے حالات سے آگے کرتے ہیں اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انارکی اور عدم استحکام پیدا ہو۔
بیرونِ ملک بیٹھنے کے بجائے پاکستان آ کر سیاست کریں
ایک اور صارف نے اپنے ردِعمل میں لکھا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر سنسنی اور انتشار پھیلانے کے بجائے قاسم خان کو پاکستانی شناخت کے ساتھ ملک واپس آ کر خود عملی سیاست کرنی چاہیے۔
صارف کے مطابق ملک میں انتشار کی آگ لگانے کے لیے بیرونِ ملک بیٹھنا بہت آرام دہ ہے، اور الزام عائد کیا کہ اس بار یہی سیاسی ڈراما بیرونِ ملک بیٹھا بیٹا ادا کر رہا ہے۔
محاذ آرائی کی سیاست کا تسلسل
تنقید کرنے والے دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محاذ آرائی کی سیاست کو اپنا برانڈ بنایا اور اب ان کے بیٹے بیرونی آقاؤں کی جی حضوری کرتے ہوئے وہی اسکرپٹ دہرا رہے ہیں۔
صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وراثتی سیاست کے نام پر صرف سیاسی محاذ آرائی اور سنسنی خیز بیانیے دیے جا رہے ہیں، جس سے ملک کے ماحول کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔












