ایتھنز میں گیس دھماکے سے عمارت منہدم، 4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے تاریخی علاقے پلاکا میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 4 امریکی سیاح، ایک برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکا جمعہ کی صبح ایتھنز کے سیاحتی علاقے پلاکا میں ہوا، جو تاریخی مقام ایکروپولس کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی شدت سے عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:یونان: 3 نایاب ’سماٹرا‘ ٹائیگرز کی پیدائش، ’دی اوڈیسی‘ کے کرداروں پر نام رکھنے کی توقع

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 امریکی شہری عمارت کی پہلی منزل پر کرائے کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور واقعے کے چند گھنٹے بعد انہیں امریکا واپس روانہ ہونا تھا۔ دوسری منزل پر ایک برطانوی شخص اور اس کی یونانی اہلیہ رہائش پذیر تھے، جو دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 24 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن جاری رکھا۔ تقریباً 30 فائر فائٹرز نے خصوصی کیمروں، آواز کا سراغ لگانے والے آلات اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں قریبی عمارت میں موجود 2 خواتین شامل ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا گیا۔

ایتھنز کے میئر حارث دوقاس نے دھماکے کو انتہائی بڑا سانحہ قرار دیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عمارت میں گیس لیکیج دھماکے کی وجہ بنی، تاہم پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا