ہملنگ ہمال برفانی حادثہ، 4 لاشیں مل گئیں، 12 افراد لاپتا

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال کے 7,126 میٹر بلند پہاڑ ہملنگ ہمال کے بیس کیمپ میں شدید برفباری کے دوران آنے والے تباہ کن برفانی تودے نے کوہ پیمائی کی عالمی برادری کو سوگوار کردیا، حادثے میں 16 افراد دب گئے جن میں کوہ پیمائی گائیڈز اور مہم کے معاون عملے کے ارکان شامل ہیں۔

برفانی تودہ 27 ستمبر کو شدید برفباری اور انتہائی خراب پہاڑی موسمی حالات کے دوران بیس کیمپ پر گرا، جس کے نتیجے میں کیمپ برف اور ملبے تلے دب گیا، اب تک 4 افراد کی لاشیں نکال کر ان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں برفانی تودہ گرنے سے 10 اسکائرز لاپتا، متعدد محصور

برآمد ہونے والوں میں کوہ پیمائی گائیڈز چھےبی بھوٹے اور پاسانگ بھوٹے جبکہ مہم کے معاون عملے کے ارکان بریندر گورونگ اور گھن شیام رائے شامل ہیں، برآمد شدہ لاشوں کو پہلے ہی کھٹمنڈو منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد نیپال نیشنل ماؤنٹین گائیڈ ایسوسی ایشن نے لاپتا افراد کی تلاش اور لاشوں کی بازیابی کے لیے 8 رکنی رضاکار سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کی، جس کی قیادت انٹرنیشنل فیڈریشن آف ماؤنٹین گائیڈز ایسوسی ایشنزسے تصدیق شدہ ماؤنٹین گائیڈ منگما جی شیرپا نے کی۔

تاہم برفانی تودے کا حجم اور پہاڑ پر انتہائی خطرناک حالات ریسکیو ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوئے، بعض مقامات پر بیس کیمپ تقریباً 14 فٹ سے زائد برف اور برفانی ملبے تلے دب گیا۔

شدید سردی، غیر مستحکم برف اور ملبے کی گہرائی کے باعث دستی طور پر ملبہ ہٹانا انتہائی مشکل اور خطرناک تھا۔

مزید پڑھیں: روس میں کوہ پیماؤں پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، 6 لاپتا

ریسکیو ٹیم نے 4 لاشیں نکالنے کے بعد پہاڑ پر حالات غیر محفوظ ہونے کے باعث تلاش کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔

این این ایم جی اے کے مطابق پہاڑ کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور موسم اور برفانی حالات بہتر اور محفوظ ہونے پر باقی لاپتا افراد کی تلاش اور بازیابی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: براڈ پیک برفانی تودے میں جاں بحق امریکی کوہ پیما کی میت اسکردو منتقل

ایسوسی ایشن کے مطابق ماؤنٹین گائیڈز نے یہ سرچ اینڈ ریکوری آپریشن رضاکارانہ طور پر انجام دیا اور گہرے برفانی ملبے میں اپنے ساتھی کوہ پیماؤں اور مہماتی کارکنوں کی تلاش کے دوران اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں۔

تلاش اور امدادی کارروائی میں مہم کے منتظمین، ہیلی کاپٹر کمپنیوں، نیپال پولیس اور مقامی امدادی کارکنوں نے بھی معاونت فراہم کی۔

باقی 12 لاپتا افراد کی تلاش اور بازیابی کا انحصار موسم میں بہتری، برف کے مستحکم ہونے اور مجموعی طور پر پہاڑ پر محفوظ حالات کی دستیابی پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی