’انسٹاگرام لڑکیوں کے لیے ہے‘، ایلون مسک کے طنزیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ارب پتی ایلون مسک نے ایک بار پھر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’انسٹاگرام لڑکیوں کے لیے ہے‘، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔

ایلون مسک نے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ گیگر کیپیٹل نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ اس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کر دیا ہے اور پلیٹ فارم کو ’بنیادی طور پر خواتین کے لیے ایپ‘ قرار دیا تھا۔

اس کے جواب میں ایلون مسک نے مختصر الفاظ میں لکھا کہ ’انسٹاگرام لڑکیوں کے لیے ہے۔‘ مسک کا یہ تبصرہ ایکس پر تیزی سے وائرل ہوا اور ہزاروں صارفین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایلون مسک اس سے قبل بھی انسٹاگرام کے حوالے سے اسی نوعیت کا تبصرہ کر چکے ہیں۔ رواں سال مئی میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک وائرل بحث کے دوران بھی انہوں نے کہا تھا کہ ’انسٹاگرام لڑکیوں کے لیے ہے‘ جبکہ انہوں نے ایسے مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو انہیں اپنے انسٹاگرام پروفائلز کے لنکس بھیجتے ہیں۔

مسک کے تازہ بیان پر صارفین کی آرا منقسم دکھائی دیں۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ایکس کو ’لڑکوں کے لیے‘ پلیٹ فارم قرار دیا جبکہ دیگر نے انسٹاگرام کو کسی ایک صنف تک محدود کرنے کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ابچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ایک صارف نے مسک کے تبصرے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام تمام اصناف کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں جسمانی مثبت سوچ، شمولیت اور متنوع نمائندگی بھی نظر آتی ہے۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں مسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’بھائی کو اس وقت احساس ہوا جب اس نے خود انسٹا اکاؤنٹ بنا لیا۔‘

واضح رہے کہ ایلون مسک اور میٹا کے درمیان سوشل میڈیا کے شعبے میں رقابت نئی نہیں۔ جولائی 2023 میں میٹا نے ٹیکسٹ بیسڈ پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا تھا جسے ایکس کے براہِ راست حریف کے طور پر دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اانسٹاگرام کو پرفیکٹ نہیں، اپنی ڈائری بنانا چاہتی ہوں، حنا الطاف نے پرانی یادیں شیئر کردیں

تھریڈز کو انسٹاگرام کے ساتھ مربوط کیا گیا تھا جس سے صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے پلیٹ فارم میں شامل ہو سکتے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک اور میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے درمیان سوشل میڈیا پر طنزیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

وقت کے ساتھ یہ مقابلہ سوشل میڈیا سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت کے شعبے تک بھی پہنچ گیا جہاں مسک کی کمپنی xAI اور میٹا اپنی اپنی اے آئی ٹیکنالوجیز کو مزید ترقی دے رہی ہیں۔

یوں ایلون مسک کا انسٹاگرام سے متعلق تازہ بیان میٹا کے ساتھ ان کی طویل عرصے سے جاری سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی رقابت میں ایک اور دلچسپ پیش رفت بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس کا نیا طریقہ، یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز کا ٹیکس 195 روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا