آسٹریلیا کے مشرقی شہر نیوکاسل میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثے میں رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم پر گاڑی چڑھ جانے سے بچوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے.
پولیس کے مطابق ہزاروں رگبی شائقین مقامی ٹیم نیوکاسل نائٹس کو اتوار کو سڈنی روسٹرز کے خلاف ہونے والے گرینڈ فائنل میچ سے قبل الوداع کہنے اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی ڈیٹا ہیکنگ کا بڑا تنازع، آسٹریلیا نے اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے سربراہان کو ’طلبی نوٹس‘ جاری کر دیے
تقریب میں شائقین جشن منا رہے تھے اور شہر میں کھیلوں کا ماحول عروج پر تھا، زخمیوں میں ایک 5 سالہ بچی اور 67 سالہ شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
تاہم یہ خوشی کا موقع اس وقت اچانک خوفناک حادثے میں تبدیل ہوگیا جب ایک 18 سالہ رگبی شائق نے گاڑی چلاتے ہوئے اس پر قابو کھو دیا اور گاڑی وہاں موجود لوگوں کے ہجوم میں جا گھسی۔
A car driven by a 3rd world foreigner has ploughed into a crowd of Knights supporters in Newcastle, Australia.
A Middle Eastern/ Indian looking man was arrested at the scene.
8 people injured & an infant girl is fighting for her life in hospital. pic.twitter.com/zqwjxcbVAy
— Lozzy B 🇦🇺𝕏 (@TruthFairy131) October 3, 2026
پولیس کے مطابق نوجوان ڈرائیور حادثے سے قبل گاڑی ’بے احتیاطی اور غیر متوازن انداز‘ میں چلا رہا تھا، حادثے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
نیوکاسل کے میئر گیون مورس نے بتایا کہ نوجوان ڈرائیور بھی دیگر افراد کی طرح رگبی ٹیم کا حامی تھا اور جشن کے ماحول میں موجود تھا۔
’وہ گاڑی کا انجن تیز کر رہا تھا، وہ پُرجوش تھا اور ایک شائق کی حیثیت سے خوشی کے اس موقع پر موجود تھا، لیکن کسی طرح اس نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ہجوم میں جا گھسی۔‘
My thoughts are with everyone injured or involved in the horrible incident this morning in Newcastle.
I want to acknowledge and thank emergency services and police for responding so quickly, and their ongoing work in treating the injured.
Rugby league brings people together,…
— Anthony Albanese (@AlboMP) October 3, 2026
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن میں 5 سالہ بچی اور 67 سالہ شخص شامل ہیں، 2 دیگر کم عمر بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد 18 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رگبی لیگ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے اور نیوکاسل کے شائقین کے لیے یہ ہفتہ خوشی اور فخر کا موقع ہونا چاہیے تھا۔














