پاکستان نے 800 کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین رہنمائی نظام سے لیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت، فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، فتح 4 کروز میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایوانکس اور شاندار نیوی گیشنل معاونت سے لیس ہے۔ یہ ویپن سسٹم وسیع رینج پر اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت بڑھانے کے لیے میزائل کے مختلف ذیلی نظام میں شامل اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی۔
پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح-4 800 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ https://t.co/8L3nZU0uXo
— WE News (@WENewsPk) October 6, 2026
میزائل لانچنگ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینیئرز نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح 4 کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجرباتی فائرنگ ٹیسٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی فنی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔











