خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 اور فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولتکاروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp