برطانوی شاہی خاندان کی معالجہ شوہر کے ہاتھوں قتل، شاہ چارلس کو مطلع کر دیا گیا

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی ساحلی کاؤنٹی نارفوک میں سینڈرنگھم اسٹیٹ کے قریب اتوار کے روز شاہی خاندان کی ایک ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری امریکا میں برطانوی خاندانوں سے ملاقات کے دوران آبدیدہ

45 سالہ ڈاکٹر ہننا ٹیری کی موت کے بارے میں کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ منگل کو ان کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ملزم کو بدھ کی صبح نورویچ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہونا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ماہر معالج سینڈرنگھم میں قیام کے دوران شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی جنرل پریکٹیشنر تھیں۔

ہیلو میگزین نے رپورٹ کیا کہ 3 بیٹوں کی ماں نے 9 سال تک ہیچم جی پی سرجری میں کام کیا اس سے پہلے کہ گزشتہ موسم گرما میں اپنے کم عمر خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے ملازمت چھوڑ دی تھی بعد میں انہوں نے کنگز لن میں گرمسٹن میڈیکل سینٹر میں کام کیا جو شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر کی صحت کی خاطر خود بھی پرہیز: ملکہ کمیلا نے شاہ چارلس کے لیے اپنے پسندیدہ کھانے چھوڑ دیے

رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی ٹریٹمنٹ کمپنی نورفولک اسکائی ایستھیٹکس میں نجی طور پر بھی کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

شہزادہ ہیری کی سسرالی فیملی میں نیا تنازع، میگھن مارکل کے والد سنگین الزامات کے تحت گرفتار

پاکستان اور سوڈان کا سیکیورٹی اور سائبر کرائم سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت: اپوزیشن رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی ذمہ دار قرار، ابھیشیک بینرجی کی عدلیہ اور پولیس پر سخت تنقید

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟