امریکی ریاست الاسکا کے شہر ہومر میں ہزاروں رہائشیوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے علاقے میں بادلوں کے اندر بارش برسانے کے لیے کیمیائی مادے کا استعمال کیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو کی اسٹارٹ اپ کمپنی رین میکر نے ہومر میں کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تجربہ کیا، جس کے دوران ڈرونز سے بادلوں میں سلور آئیوڈائیڈ شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس تجربے کے نتیجے میں 3 گھنٹوں کے دوران تقریباً 19 ملین امریکی گیلن پانی پیدا ہوا۔
کلاؤڈ سیڈنگ تقریباً 80 برس پرانی ٹیکنالوجی ہے، جس میں طیاروں یا ڈرونز کے ذریعے بادلوں میں سلور آئیوڈائیڈ جیسے مرکبات شامل کیے جاتے ہیں۔
When we first visited @RainmakerCorp in 2024, they couldn't seed a single cloud.
Now they're in 6 states, made 143M gallons of water last season, and just raised a $100M Series B.
S3 spent 48 hours at their Alaska R&D camp to get real answers: how cloud seeding works, and… pic.twitter.com/ocecWECSla
— Jason Carman (@jasonjoyride) September 27, 2026
یہ مادے بادلوں میں موجود پانی کے ذرات کو برف کے کرسٹل بنانے میں مدد دیتے ہیں، جو بڑے ہونے کے بعد درجہ حرارت کے مطابق بارش یا برف کی شکل میں زمین پر گرتے ہیں۔
تاہم اس تجربے پر ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
سینٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی کے الاسکا ڈائریکٹر کوپر فری مین نے کہا کہ مقامی آبادی کو تجربے کے بارے میں مناسب طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا اسلام آباد کو بھی مصنوعی بارش کی ضرورت ہے؟
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ سلور آئیوڈائیڈ کے ماحول پر ممکنہ اثرات جانچنے کے لیے کیا کوئی مؤثر نگرانی کی گئی۔
رین میکر کے چیف ایگزیکٹو آگسٹس ڈوریکو کا کہنا ہے کہ کمپنی ہر پرواز میں تقریباً 20 گرام سلور آئیوڈائیڈ استعمال کرتی ہے، جو ہزاروں مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیل جاتا ہے اور زمین پر اس کی مقدار انتہائی معمولی رہتی ہے۔
Seeding season starts one month from today.
After a summer of R+D in Alaska we're taking everything we learned back to the Lower 48.
Our goal is to provably produce more water than California's biggest desal plant over the course of this winter…for 10x cheaper.
See you soon,… pic.twitter.com/rHzemV2gle
— Rainmaker Technology Corporation (@RainmakerCorp) October 2, 2026
ماہرین کے مطابق کلاؤڈ سیڈنگ سے بارش میں اضافہ ممکن ہے، تاہم یہ ٹیکنالوجی محدود موسمی حالات میں ہی مؤثر ہوتی ہے۔
یوٹاہ کلائمیٹ سینٹر کے ماہر جون میئر کے مطابق موزوں حالات میں کلاؤڈ سیڈنگ بارش کی مقدار میں تقریباً 5 سے 10 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: موسم کی کہانی، بارش کی زبانی
دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں موسم میں تبدیلی اور مصنوعی بارش کے پروگرام جاری ہیں، دوسری جانب بعض کمپنیاں سلور آئیوڈائیڈ کے متبادل بھی تلاش کررہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث کلاؤڈ سیڈنگ کی مانگ میں اضافہ ہوسکتا ہے، تاہم اس کی افادیت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سوالات بدستور موجود ہیں۔











