بھارتی روپے کی قدر میں بدھ کو ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے شرح سود میں اضافے اور پالیسی مؤقف میں تبدیلی کے باوجود کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کرنسی مزید کمزور ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی روپے پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
بھارتی روپیہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں 0.4 فیصد گر کر 96.7750 پر آگیا، جو مئی کے وسط کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اڈانی گروپ کیخلاف فردجرم، بھارتی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہورہا ہے؟
روپے کی قدر میں کمی اسے 96.96 کی ریکارڈ کم ترین سطح سے محض 18 پیسے دور لے گئی۔
روپے کی یہ گراوٹ اس لیے بھی اہم قرار دی جارہی ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آر بی آئی کرنسی کی قدر میں صرف محدود اور بتدریج کمی کو قابل قبول سمجھ رہا ہے۔
After the rate announcement, the rupee depreciated against the dollar to 96.81, even as capital outflows continued to be persistent.
(@Salspl writes ✍️)https://t.co/Fa6MT2zSuw
— Fortune India (@FortuneIndia) October 7, 2026
مارکیٹ کے متعدد شرکا کے لیے روپے کی حالیہ کمزوری اس وقت بھی حیران کن تھی جب بیرونی معاشی عوامل میں کوئی نمایاں منفی تبدیلی نہیں آئی تھی۔
ایک نجی بینک کے کرنسی ٹریڈر کے مطابق، روپے کی قدر میں کمی آر بی آئی کے پالیسی فیصلے کے بعد مقامی مارکیٹ میں پوزیشننگ اور ہیجنگ میں ہونے والی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی گراوٹ نے بھارتی روپے کو مزید کمزوری کی جانب دھکیل دیا ہے، جبکہ جمعرات کی کاروباری سرگرمیاں اس بات کا تعین کرنے میں اہم ہوں گی کہ آیا ریزرو بینک آف انڈیا روپے کو مزید کمزور سطح پر جانے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: ’ہاں، بھارتی معیشت مردہ ہے‘، راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی حمایت کردی
ٹریڈر کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں 97 روپے کی سطح قلیل مدتی مالیاتی بہاؤ کے لیے اہم ہوگی، اگر روپیہ 97 کی سطح سے نیچے چلا جاتا ہے تو درآمد کنندگان اپنی ہیجنگ میں اضافہ کرسکتے ہیں، جبکہ برآمد کنندگان ممکنہ طور پر ڈالر کی فروخت مؤخر کرسکتے ہیں۔
آر بی آئی کا شرح سود میں اضافہ ’جارحانہ‘ قرار
گولڈمین سیکس نے آر بی آئی کے حالیہ اقدام کو جارحانہ شرح سود میں اضافہ قرار دیا ہے۔ بروکریج فرم نے اپنے تجزیے میں مرکزی بینک کے پالیسی مؤقف میں تبدیلی اور اس کی جانب سے دیے گئے اشاروں کو اہم قرار دیا۔
گولڈمین سیکس کے مطابق آر بی آئی دسمبر میں شرح سود میں مزید 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرسکتا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، روپے پر مزید دباؤ
بھارتی روپے کو جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔
گزشتہ کئی ماہ کے دوران تیل کی بلند قیمتیں بھارتی کرنسی کے لیے دباؤ کا ایک اہم سبب رہی ہیں، کیونکہ بھارت اپنی خام تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔
جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر سے زیادہ بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
مزید پڑھیں: 100 سالہ معاہدہ بھی کام نہ آیا، کینیا نے بھارتی کیمیکلز کمپنی کو نکلنے کا حکم دے دیا
مشرق وسطیٰ کے اہم تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور خلیج اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی بلند قیمتیں بھارت کے درآمدی بل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے روپے پر مزید دباؤ آنے کا خدشہ ہے۔











