کوشل مینڈس سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر، دھننجیا ڈی سلوا قیادت سے دستبردار

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل راؤنڈر دھننجیا ڈی سلوا کے استعفے کے بعد لنکن کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز کوشل مینڈس کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان نامزد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی 20 سیریز: ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، راولپنڈی میں کرکٹ شائقین کے لیے رعایت

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان 31 سالہ کوشل مینڈس اب تینوں فارمیٹس میں سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ مینڈس نے اب تک 75 ٹیسٹ میچز میں 36.36 کی اوسط سے 4,836 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 10 سنچریاں اور 23 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

بطور ٹیسٹ کپتان کوشل مینڈس کا پہلا امتحان پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب 35 سالہ دھننجیا ڈی سلوا نے سلیکشن کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میری دلی رائے ہے کہ قیادت کی یہ ذمہ داری اب اگلی نسل کو منتقل ہونی چاہیے۔ تاہم وہ بطور کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب رہیں گے۔

ڈی سلوا نے جنوری 2024 میں دیموتھ کروناراتنے کی جگہ ٹیسٹ کپتانی سنبھالی تھی اور 18 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی قیادت کی جن میں سے ٹیم نے 7 میں فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیے: محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے تقریب، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا اس وقت 7ویں نمبر پر موجود ہے جسے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناکامی اور ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈی سلوا نے اب تک 69 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے اور وہ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp