حکومت کا سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کا فیصلہ

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی ویژن کے مطابق عازمین حج کی آسانی کے لیے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027: سرکاری حج اسکیم کے تحت 39 ہزار 200 عازمین نے دوسری قسط جمع کرا دی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سیکریٹری مذہبی امور کی زیر صدارت وزارت خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج سیونگ پلان میں ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ رقم جمع کرا سکیں گے جبکہ حج سیونگ پلان میں بچت کی مدت کے انتخاب اور فیملی ٹرانسفر کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

مزید پڑھیے: سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

عازمین حج کو کسی بھی وقت بلا کٹوتی رقم واپس لینے کی سہولت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سیکریٹری مذہبی امور نے حج سیونگ پلان کے قواعد دو ماہ میں تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس میں حج کے ساتھ عمرہ اور مذہبی زیارات کے لیے بھی سیونگ اسکیم متعارف کروانے پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حج 2027: سرکاری اسکیم میں واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج سیونگ پلان سے بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں بروقت مالی منصوبہ بندی ممکن ہو گی جبکہ حج سیونگ پلان کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ